رسائی کے لنکس

بھارت: گوآ میں عمارت گرنے سے 14 ہلاک


عمارت گرنے کے بعد امدادی کارکن جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو امداد فراہم کی۔

بھارت کے مغربی صوبے گوآ کے مضافاتی علاقے کینا کونا میں زیر ِتعمیر تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے کئی افراد ہلاک ہو گئے۔

عمارت گرنے کے بعد امدادی کارکن جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو امداد فراہم کی۔


بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کئی زخمی ہیں۔

ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے کہ عمارت کیونکر گری۔ گوآ کے وزیر ِ اعلیٰ منوہر پاریکر نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔

عمارت کا ملبہ ہٹانے کے لیے کرینیں طلب کر لی گئی ہیں۔


بھارت میں سستی رہائش کی تگ و دو کی وجہ سے بہت سے شہروں میں غیر قانونی طور پر کئی کئی منزلہ عمارتیں بنانے کا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔ زیادہ تر ان عمارتوں کی تعمیر میں ناقص مواد استعمال کیا جاتا ہے۔

گذشتہ برس اپریل میں ممبئی کے مضافات میں ایک عمارت گرنے سے 72 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مقامی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ممبئی کی اس عمارت کی تیاری میں ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے عمارت گر گئی۔

XS
SM
MD
LG