رسائی کے لنکس

برما کے سب سے بڑے شہر رنگون میں جمعرات کی صبح ایک گودام میں دھماکے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ رنگون کے مشرقی مضافات میں واقع سرکاری گودام میں ہونے والا دھماکا انتہائی شدید تھا اور اس کے بعد بھڑکنے والی آگ نے ملحقہ عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ آگ بجھانے والا عملہ اور دیگر امدادی کارکن جائے وقوع پر لاشوں اور زخمیوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG