رسائی کے لنکس

برما: جمہوریت نواز کارکن لیون رہائی کے بعد بنکاک پہنچ گئے


نائی نائی آنگ
نائی نائی آنگ

برمانے اس برمی نژاد امریکی کو رہا کرکے ملک سے نکال دیا ہے جودھوکہ دہی اور جعل سازی کے الزامات کے تحت قید میں تھا۔

جوئے زاؤ لیون جمعرات کے روز تھائی لینڈ کے شہر بنکاک پہنچے۔

نائی نائی آنگ کے نام سے معروف ،جمہوریت نواز سرگرم کارکن نے وی او اے کی برمی سروس کو بتایا کہ وہ اپنی رہائی پر خوش ہے لیکن اس نے کہا کہ وہ اس لیے اس خوشی کو بھرپور انداز میں نہیں منا رہا کیونکہ اس کے دوست اور خاندان کے افراد ابھی تک قید میں ہیں۔

انہیں گذشتہ سال ستمبر کے مہینے میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے قید اپنی بیمار ماں سے ملنے برما پہنچے تھے ۔

برما کی ایک عدالت نائی نائی آنگ کو گذشتہ ماہ تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر امیگریشن کے قوانین کی خلاف ورزی، جعلی قومی شناختی کارڈ رکھنے اور حکام کے سامنے ظاہر نہ کی گئی غیر ملکی کرنسی رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

برما کی فوجی حکومت نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس نے لیون کو کیوں رہا کیا ہے۔

اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ برما میں 2100 سے زیادہ سیاسی قیدی جیلوں میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG