رسائی کے لنکس

اعلیٰ امریکی عہدیدار برما کا دورہ کرینگے


اعلیٰ امریکی عہدیدار برما کا دورہ کرینگے
اعلیٰ امریکی عہدیدار برما کا دورہ کرینگے

برمی حکام کا کہنا ہے مشرقی ایشیا اور بحرالکائل کے لیے امریکہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جوزف وائے یون منگل کے روز چار روزہ دورے پر برما پہنچ رہے ہیں۔

یہ برما کی اپوزیشن راہنما اور امن نوبیل انعام یافتہ شخصیت آنگ سان سوچی کی نظر بندی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہے۔

گزشتہ ماہ برما کی فوجی جنتا کی جانب سے ملک میں 20 برس بعد عام انتخابات کرائے گئے تھے، جس کے چند دن بعد 13 نومبر کو آنگ ساں سوچی کو رہا کردیا گیا تھا۔

وہ گزشتہ سات سال سے اپنی رہائش گا ہ پر نظربند تھیں۔ امریکی صدر براک اوباما اور کئی عالمی راہنما ؤں نے برما کی فوجی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اپوزیشن جماعتوں پر پابندیاں لگا کر انتخابات میں ان کی شرکت ناممکن بنادی تھی۔

توقع کی جارہی ہے کہ امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ وزیرِ خارجہ اپنے دورے کے دوران آنگ سان سوچی سمیت برما کے دیگر سیاسی اور فوجی راہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

اس سے قبل امریک نائب وزیرِ خارجہ کرٹ کیمپبیل نے نومبر 2009ء اور پھر مئی 2010 ءمیں برما کا دورہ کیا تھا۔ برمی حکام نے کیمپبیل کو اپنے دوسرے دورے کے دوران آنگ سان سوچی سے ملاقات کی اجازت دی تھی، جو اس وقت اپنی رہائش گاہ پر نظربند تھیں۔

XS
SM
MD
LG