رسائی کے لنکس

سمندری حدود کے تنازعے پر برما، بنگلہ دیش مذاکرات


سمندری حدود کے تنازعے پر برما، بنگلہ دیش مذاکرات
سمندری حدود کے تنازعے پر برما، بنگلہ دیش مذاکرات


برما اور بنگلہ دیش کے وفود نے خلیج بنگال میں دونوں ملکوں کے درمیان سمندری حدود کے ایک دیرینہ تنازعے کو حل کرنے کی ایک اور کوشش کے تحت جمعے کے روز مذاکرات کا ایک نیا دَور شروع کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی بندرگاہ کے شہر چِٹا گانگ میں یہ دوروزہ مذاکرات پچھلے سال اکتوبر میں ڈھاکے کی جانب سے برما اور بھارت کے خلاف اقوامِ متحدہ میں ایک باضابطہ شکایت دائر کیے جانے کے بعد سے پہلے مذاکرات ہیں۔

برما کا کہنا ہے سمندر کا یہ علاقہ صرف اُس کے لیے مخصوص اقتصادی زون کا حصّہ ہے اور اُس نے وہاں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے پلیٹ فارم تعمیر کرلیے ہیں۔ بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ برما کو اپنے تیل اور گیس کی تلاش کے کام کو اُ س علاقے کے مشرق میں ایک دوسرے مقام تک محدود رکھنا چاہئیے۔

پچھلے سال نومبر میں جب برما نے اس علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے جنوبی کوریا کی ایک کمپنی کی خدمات حاصل کی تھیں تو بنگلہ دیش اور برما کے درمیان سرحدی تنازعے پر جاری کشیدگی نے فوجی محاذ آرائى کی شکل اختیار کرلی تھی۔

XS
SM
MD
LG