رسائی کے لنکس

برما: کشتی ڈوبنے سے کم از کم آٹھ ہلاک


انسانی امور کی معاونت کرنے والے عالمی اداے کے دفتر نے منگل کو کہا کہ دو کشتیوں کو کھینچ کے ساتھ لے جانے والی ایک بڑی کشتی ریاست راکین کے قریب پتھروں سے ٹکرا گئی۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ برما کے مغربی ساحل کے قریب روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوب گئی ہے جس سے کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

اس کشتی پر لگ بھگ 150 افراد سوار تھے۔ سمندری طوفان کی پیش گوئی کے تناظر میں یہاں آباد ہزاروں پناہ گزین محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انسانی امور کی معاونت کرنے والے عالمی اداے کے دفتر نے منگل کو کہا کہ دو کشتیوں کو کھینچ کے ساتھ لے جانے والی ایک بڑی کشتی ریاست راکین کے قریب پتھروں سے ٹکرا گئی۔

امدادی ادارے متنبہ کرتے آرہے ہیں کہ بدھ کو دیر گئے آنے والا سمندری طوفان ’ماہاسن‘ برما اور بنگلہ دیش کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے اور اس سے شدید بارشیں اور سیلاب آنے کا خطرہ ہے جو بڑے پیمانے پر انسانی المیے کا سبب بن سکتا ہے۔

اس آفت سے متاثر ہونے والوں میں اکثریت روہنگیا مسلمانوں کی ہے جو ریاست راکین میں ہزاروں کی تعداد پناہ گزین کیموں میں مقیم ہیں۔ یہ لوگ گزشتہ سال بدھ مت کے ماننے والوں کے ساتھ نسلی فسادات کے نتیجے میں بے گھر ہوئے تھے۔ ان فسادات میں لگ بھگ 200 افراد ہلاک ہوئے ۔
XS
SM
MD
LG