رسائی کے لنکس

برما: صدر تھین سین دوسری مدت کے لیے پارٹی سربراہ منتخب


برما کے صدر تھین سین(فائل)
برما کے صدر تھین سین(فائل)

حکمران جماعت کے ارکان نے منگل کو دارالحکومت میں منعقدہ اپنے اجلاس کے دوران پارٹی کے سربراہ کے طورپر صدر تھین سین کے دوبارہ تقرر کی منظوری دے دی ہے۔

برما کے صدر اپنے سرکاری امور کی انجام دہی کے ساتھ ملک کی حکمران جماعت کی قیادت کا فریضہ بھی نبھاتے رہیں گے ۔

یونین سالیڈیریٹی اینڈ ڈیولمپنٹ پارٹی کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پارٹی کے ارکان نے منگل کو دارالحکومت میں ہونے والے اپنے اجلاس کے دوران پارٹی کے سربراہ کے طورپر صدر تھین سین کے دوبارہ تقرر کی منظوری دے دی ہے۔

پارٹی کے تین روزہ اجلاس سے پہلے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ فوج کی حمایت یافتہ جماعت تھین سین کی جگہ ان کے اہم حریف شو مان کو، جو ایوان زیریں کے اسپیکر ہیں اور ایکٹنگ چیئرمین کی حیثیت میں رزمرہ کے پارٹی امور دیکھتے ہیں، پارٹی کا صدر نامزد کرسکتی ہے۔

حکمران جماعت اپریل کے ضمنی انتخابات میں آنگ ساں سوچی کی جماعت سے شکست فاش کے بعد اپنی قوت یکجا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ضمنی انتخابات کی 45 نشستوں میں سے 43 آنگ ساں سوچی کی لیگ آف ڈیموکریسی نے جیت لی تھیں۔

آنگ ساں سوچی نے حالیہ دنوں میں نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ اگر عوام نے اس خواہش کا اظہار کیا تو وہ صدراتی انتخاب میں حصہ لے سکتی ہیں۔
XS
SM
MD
LG