رسائی کے لنکس

برما: کرپشن کی رپورٹ پر حکومت کا اخبار کے خلاف مقدمہ

  • واشنگٹن

برما

برما

رنگون کی ایک عدالت نے جمعرات کو کہا کہ وہ کان کنی کی وزارت کی جانب سے ہفتہ روزہ ’وائس ویکلی‘ کے خلاف دائر کیے جانے والے مقدمے سے متفق ہے۔

برما کی ایک وزارت نے ایک پرائیویٹ اخبار پر، جس نے سرکاری شعبے میں بدعنوانی اور رشوت ستانی پر ایک رپورٹ شائع تھی، اپنی شہرت کو نقصان پہنچانے کاالزام لگایا ہے۔ جس کے بعد کئی حلقوں میں حکومت کی میڈیااصلاحات کے موثر ہونے پر شکوک و شہبات پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

رنگون کی ایک عدالت نے جمعرات کو کہا کہ اس نے کان کنی کی وزارت کی جانب سے ہفتہ روزہ ’وائس ویکلی‘ کے خلاف دائر کیے جانے والے مقدمے سے متفق ہے۔

وائس ویکلی برمی زبان کا ایک جریدہ ہے جو زیادہ تر سیاسی معاملات کو اپنی تحریروں کا موضوع بناتا ہے۔

مارچ میں مذکورہ جریدے ن ے اپنی ایک رپورٹ میں کہاتھا کہ برما کے آڈیٹر جنرل نے کئی سرکاری وزارتوں میں، جن میں کان کنی کی وزارت بھی شامل تھی، فنڈز کے غلط استعمال اور کرپشن کا انکشاف ہے۔

اس مقدمے کی سماعت 5 اکتوبر کو ہوگی ، جس سے یہ پتا چلے گا کہ حکومت نے حالیہ عرصے میں اظہار کی آزادی پر عشروں سے عائد پابندیوں میں جو نرمی کی تھی، وہ کس حدتک مؤثر ہے۔

اگست میں برما کی حکومت نے اعلان کیاتھا کہ اب میڈیا کواشاعت سے قبل اپنا مواد سینسر کے لیے پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
XS
SM
MD
LG