رسائی کے لنکس

مرکزی برما میں زلزلہ، درجن بھر افراد ہلاک


The Radana Thinga Bridge over the Irrawaddy River, still under construction, collapses following an earthquake near Singgu Township in central Burma, November 11, 2012.
The Radana Thinga Bridge over the Irrawaddy River, still under construction, collapses following an earthquake near Singgu Township in central Burma, November 11, 2012.

زلزلے میں چند گھروں اور عمارتوں کے گرنے سے تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ عمارتوں میں کام کرنے والے چند مزدور بھی لاپتا ہیں

برما کے حکام اور امدادی کارکنوں نے بتایا ہے کہ مرکزی برما میں آنے والے ایک شدید زلزلے کے باعث کم از کم ایک درجن افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اتوار کو برما کےشمالی شہر منڈلےسے 110کلومیٹر دور آنے والا یہ زلزلہ رچر اسکیل پر 6.8سطح کا تھا۔ زلزلے کے بعد علاقے میں پیر کی صبح تک زوردار جھٹکے محسوس ہوتے رہے۔

زلزلے کے باعث سب سے بڑا جانی نقصان اس وقت پیش آیا جب شویبو کے قصبے کے قریب واقع اراوادی نہر کے اوپر زیر تعمیر پُل منہدم ہوگیا۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ واقع میں چار مزدور ہلاک ہوئے جبکہ متعدد اب بھی لاپتا ہیں۔

عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا ہے کہ اِس پُل کے مغرب کی طرف واقع کیامیانگ نامی شہر میں ایک مندر کی عمارت منہدم ہوگئی جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ سنتکو نامی دیہات میں ایک سونے کی کان کو نقصان پہنچا، جس میں مزید کئی ایک افراد ہلاک ہوئے۔

سنتکو میں رہنے والے ایک دیہاتی نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ موسمیات کے ماہرین کی طرف سے بعداز زلزلہ جھٹکوں کے انتباہ کے باعث کافی خوف و حراس پایا جاتا ہے۔ اس لیے یہاں کے لوگ اپنے مکانات کے اندر نہیں رہنا چاہتے۔

لندن میں قائم انسانی ہمدری کے جذبے کے تحت کام کرنے والے ’سیو دی چلڈرین‘ نامی گروپ نے بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث اسکول کی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلہ اسکول اوقات کے بعد آیا، اس لیے کسی طالب علم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

رنگون سے ٹیلی فون پر ’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اِس گروپ کی طرف سے برما میں سرگرمیوں کے ڈائریکٹر ڈینس ڈی پورک نے بتایا ہے کہ بظاہر ہلاکتیں اس وجہ سے کم ہوئی ہیں کہ زلزلہ نسبتاً غیر آباد علاقے میں آیا۔

اُنھوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ برما کے حکام کو زلزلے سے نبردآزما ہونے کے لیے کسی غیر ملکی امداد کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔


اس سے قبل، مقامی حکام نے کم از کم 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

ارضیات کی پیمائش کرنے والے امریکی ادارے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی اور یہ برما کے دوسرے بڑے شہر منڈلے سے تقریباً 117 کلومیٹر شمال مغرب میں آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زلزلے میں چند گھروں اور عمارتوں کے گرنے سے تقریبا 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ عمارتوں میں کام کرنے والے بعض مزدور بھی لاپتا ہیں۔

ہمسایہ ملک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
XS
SM
MD
LG