رسائی کے لنکس

برما: انتخابی قوانین کا اعلان


برما: انتخابی قوانین کا اعلان
برما: انتخابی قوانین کا اعلان

برما کی فوجی حکومت نے اس انتخاب کے لیے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں ہوں گے، راہ ہموار کرنے کے لیے ان قوانین کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جن کا ایک عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔

پیر کے روز سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ حکومت نے ، جو باقاعدہ طور ’ سٹیٹ پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل‘ کے طورپر معروف ہے، ایک انتخابی قانون اور سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا ایک قانون نافذ کردیا ہے ۔اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں لیکن یہ کہا گیا ہے کہ تفصیلات پیر کے روز کے سرکاری اخباروں میں شائع ہوں گی۔

برما کی حکومت نے 2008ء کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ 20 سال میں ملک کے پہلے انتخابات 2010ء میں کرائے جائیں گے۔ لیکن حکومت نے اب تک انتخابات کے لیے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

نوبیل انعام یافتہ شخصیت اور حزب اختلاف کی راہنماآنگ ساں سوچی کی پارٹی نیشنل لیگ فارڈیموکریسی نے 1990ء کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن فوج نے اقتدار ان کے حوالے کرنے سے انکار کردیاتھا۔

XS
SM
MD
LG