رسائی کے لنکس

ووٹ دیتے وقت صحیح فیصلے کریں: برمی حکام


ووٹ دیتے وقت صحیح فیصلے کریں: برمی حکام
ووٹ دیتے وقت صحیح فیصلے کریں: برمی حکام

جمہورت کا قیام صرف میرے منصوبے کے ذریعے ممکن ہے: تھان شوئے


برما کے فوجی عہدیداروں نے عوام سے کہا ہے کہ اس سال کسی وقت منعقد ہونے والے انتخابات میں وہ صحیح لوگوں کو منتخب کریں۔

ملک کی آزادی کی باسٹھویں سالگرہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں سینئر جنرل تھان شوئے نے کہا کہ پچاس سالہ فوجی حکومت سے جمہوریت کی جانب مراجعت صرف ان کے سات نکاتی پروگرام کے ذریعے ممکن ہے۔

امریکی سینیٹر جم ویب نے پیر کے روز کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ برمی حکومت نے اس سال انتخابات کرانے کی نیت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا وہ جس قدر ممکن ہو سکے گا کوشش کریں گے کہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوں۔

ادھر امریکی محکمہٴخارجہ کے ترجمان آئن کیلی نے کہا ہے کہ ابھی تک ایسے آثار دیکھنے میں نہیں آئے جن سے ثابت ہو کہ برمی حکومت منصفانہ انتخابات کے لئے مناسب اقدامات کر رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات فوج کو اقتدار میں رکھنے کا حربہ ہیں۔


1990 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہاں انتخابات منعقد ہوں۔ گذشتہ انتخابات میں حکومت مخالف لیڈر آنگ سان سوُچی نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی لیکن فوجی ٹولے نے ان نتائج کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ آنگ سان سوچی نے پچھلے بیس سالوں میں چودہ سال زیرِ حراست یا نظربندی میں گذارے ہیں۔ اب ان کی نظربندی کو 2010 کے بعد تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکیں۔

XS
SM
MD
LG