رسائی کے لنکس

برمی صدر کا نئی دہلی میں پرتپاک استقبال


برما کے فوجی حکمران جنرل تھان شو جب جمعرات کے روز بھارت کے اپنے پانچ روز دورے کے سلسلے میں دارالحکومت نئی دہلی پہنچے تو ان کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔

بھارت ، خطے کے اس الگ تھلگ ملک کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔

77 سالہ جنرل شو کی ملاقات بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ہوئی اور توقع ہے کہ دونوں ملک تجارت اور دفاعی تعاون میں اضافے کےلیے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں برما کے ساتھ تعلقات میں اضافے کی بھارتی کوششوں پر نکتہ چینی کرچکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ برمی حکومت مسلسل اپنے سیاسی مخالفین کو دبا نے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئےہے۔

جمہوریت نواز سرگرم کارکنوں نے جنرل تھان شو کے پانچ روزہ دورے کے خلاف نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بھارت اور برما اپنی مشترکہ سرحد کے آر پار ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

بھارت ، برما سے تیل برآمد کرنے کا ایک بڑا ملک ہے اور وہ برما کے تیل اور قدرتی گیس کے وسیع ذخائر میں دلچسپی رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG