رسائی کے لنکس

برمی فوجی لیڈر آزادانہ اور شفاف انتخابات کرائیں: ویت نامی وزیر اعظم


آنگ سان سوُچی

آنگ سان سوُچی

ویت نام کے وزیراعظم نے برما پر زور دیا ہے کہ وہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے لئے مزید کوشش کرے۔ بیس سال میں فوج کے حکمرانی میں گرفتار اس ملک میں پہلی بار انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے یہ اپیل اپنے برما کے دورے کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ برما کی صورت حال کی پیچیدگی سے واقف ہیں مگربرمی فوج کے اس ارادے کی حمایت کرتے ہیں کہ وہاں عوام کی منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کیا جانا چاہئیے۔ برمی لیڈروں نے انہیں اپنے منصوبے سے آگاہ کیا۔

برماکی اہم ترین حزب مخالف جماعت نے کہا ہے کہ ان کی لیڈر آنگ سان سوُچی کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور اس وجہ سے ان کی پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔

XS
SM
MD
LG