رسائی کے لنکس

آنگ سان سوچی کی برما کے صدر سے ملاقات


برما کے صدر تھین سین
برما کے صدر تھین سین

برما کے ایک حکومتی عہدے دار نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی نے ملک کے صدر تھین سین سے ملاقات کی۔

جمعہ کو انتظامی دارالحکومت نے پی دو میں ہونے والی یہ ملاقات برما کی نوبیل انعام یافتہ سیاست دان اور ملک کے پہلے سول منتخب صدر کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔

سرکاری عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات صدارتی محل میں ہوئی۔ تاہم عہدے دار نے یہ نہیں بتایا کہ ملاقات کے دوران کن امور پر گفتگو کی گئی۔

برما کی فوجی انتظامیہ نے ملک پر 50 برسوں تک حکومت کرنے کے بعد رواں برس مارچ میں اقتدار فوج کے سابق جنرل تھین سین کی سربراہی میں قائم سول حکومت کو سونپ دیا تھا۔

آنگ سان سوچی کو سات برس قید کے بعد ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد گزشتہ برس نومبر میں رہا کیا گیا تھا۔ انتخابات میں سوچی اور ان کی جماعت 'نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی' کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG