رسائی کے لنکس

برما: پارٹی بحال کرنے کی آنگ ساں سوچی کی درخواست مسترد


برما: پارٹی بحال کرنے کی آنگ ساں سوچی کی درخواست مسترد
برما: پارٹی بحال کرنے کی آنگ ساں سوچی کی درخواست مسترد

برما کی ایک خصوصی اپیل کورٹ نے جمہوریت نواز راہنما آنگ ساں سوچی کی وہ اپیل مسترد کردی ہے جس میں انہوں نے اپنی سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کو دوبارہ بحال کرنے کی درخواست کی تھی۔

گذشتہ سال ان کی پارٹی کو انتخابات کے لیے خود کو رجسٹر کرانے سے انکار کے بعد تحلیل کردیا گیاتھا۔

جمعے کے روز دارالحکومت نائے پیداؤ میں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ گذشتہ سال سات نومبر کے انتخابات کے لیے خود کو رجسٹر نہ کرانے کی وجہ سے نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی حیثیت بدستور ایک کالعدم جماعت کی رہے گی۔

این ایل ڈی نے انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے قوانین غیر منصافہ اور غیر شفاف ہیں کیونکہ وہ اس کے سینکڑوں زیر حراست ارکان کو پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے سے روکتے ہیں۔

این ایل ڈی نے 1990ء کے انتخابات میں قطعی اکثریت حاصل کی تھی مگر اس وقت کی حکومت نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیاتھا۔

برما کی نئی فوجی اکثریت پر مبنی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس پیر کے روز ہورہاہے۔

XS
SM
MD
LG