رسائی کے لنکس

برما میں زلزلے سے 75 سے زائد افراد ہلاک


برما میں زلزلے سے 75 سے زائد افراد ہلاک

برما میں زلزلے سے 75 سے زائد افراد ہلاک

برما میں حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 75 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 111 ہے۔

حکام نے کہا کہ جمعرات کو آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے کی وجہ سے شمال مشرقی برما میں سینکڑوں عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جن میں خانقاہیں بھی شامل ہیں۔

اس زلزلے کا مرکز تھائی لینڈ کے شہر چائنگ رائے (Chaing Rai) سے تقریباً 90 کلو میٹر شمال میں تھا۔ امریکی ماہرین کے مطابق زلزلہ سطح زمین سے صرف 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث معمولی نقصان ہوا ہے تاہم ایک گھر کی دیوار گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

XS
SM
MD
LG