رسائی کے لنکس

برمی صدر کا اصلاحات کے دوسرے مرحلے کا اعلان


برما کے صدر تھین سین نے اصلاحات کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد طویل عرصے سے جمود کی شکار ملکی معیشت کو ترقی دیناہے۔

گذشتہ سال اپنا صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد سے فوج کے سابق جنرل کی قیادت میں کئی سیاسی اصلاحات نفاذ ہوچکی ہیں۔ جن میں سینکڑوں سیاسی قیدیوں کی رہائی اورحزب اختلاف کی کئی جماعتوں کو سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دینا شامل ہے۔

منگل کے روز ٹیلی ویژن پر اپنی تقریر میں برما کے صدر نے کہا کہ دوسرے مرحلے کی اصلاحات میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پر قانون سازی بھی شامل ہوسکتی ہے ، جس کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں اس کی منظوری کا امکان موجود ہے۔

صدر نے معیشت میں پرائیویٹ شعبے کی شرکت میں اضافے کی خاطر پرائیوٹائزیشن کمشن کے قیام کاذکر بھی کیا جو کئی اہم صنعتوں پر سرکاری کنٹرول نرم کرنے کی جانب اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی علاقوں کے قیام اور اجرت کی کم ازکم سطح مقرر کرنے کے لیے بھی کام کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG