رسائی کے لنکس

آنگ سان سوچی امریکہ روانہ


آنگ سان سوچی
آنگ سان سوچی

گذشتہ دو عشروں کے دوران وہ زیادہ تر گھرمیں نظربند رہی ہیں۔ ان پر برما میں سیاسی اصلاحات لانے کے لیے جدوجہد کرنے کا الزام تھا

برما کی حزب اختلاف کی راہنما آنگ سان سوچی امریکہ کے دورے کے لیے رنگون سے روانہ ہوگئی ہیں، جِس کی خاص بات امریکی حکومت کےاعلیٰ حکام اور برما کی کمیونٹی کی طرف سے اعزازات دیے جانے کی تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کرنا شامل ہوں گی۔

دو عشروں کے دوران یہ اُن کا امریکہ کا پہلا دورہ ہوگا۔

آنگ سان سوچی کو امریکی کانگریس کا اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ، ’ کانگریشنل گولڈ میڈل‘ دیا جائے گا۔

وہ صدر براک اوباما سے بھی ملاقات کریں گی۔

گذشتہ دو عشروں کے دوران آنگ سان سوچی زیادہ تر گھرمیں نظربند رہیں۔ اُن پر برما میں، جو میانمار کے نام بھی جانا جاتا ہے، سیاسی اصلاحات لانے کے لیے جدوجہد کا الزام تھا۔

وہ یہ دورہ ایسے وقت کر رہی ہیں جب صدر تھین سین کی قیادت میں برما میں سیاسی اصلاحات لاگو کی جارہی ہیں۔

گھر کی نظربندی سے رہائی کے بعد اسی سال حزب مخالف کی راہنما پارلیمان کی رُکن منتخب ہو چکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG