رسائی کے لنکس

سوچی جماعت کی دوبارہ قائد منتخب


آنگ سان سوچی
آنگ سان سوچی

نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی نے ایک روز قبل مندوبین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایسے نئے رہنماؤں کو منتخب کریں جو اس زمانے سے ہم آہنگ ہوں۔

برما میں حزب مخالف کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے آنگ سان سوچی کو ایک مرتبہ پھر اپنی قائد منتخب کرلیا ہے۔

ملک بھر میں سینکڑوں مندوبین نے اتوار کو سابقہ سیاسی قیدی سوچی کو اپنی جماعت کی 120 رکنی سنٹرل کمیٹی کی سربراہی کے لیے منتخب کیا۔ یہ انتخاب جماعت کی 25 سالہ تاریخ کی پہلی کانگرس میں کیا گیا۔

نوبل انعام یافتہ سوچی نے ایک روز قبل مندوبین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایسے نئے رہنماؤں کو منتخب کریں جو اس زمانے سے ہم آہنگ ہوں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) میں عمر رسیدہ ممبران کا ایک گروپ ہے جو قیادت کو نئی نسل تک منتقل نہیں ہونے دینا چاہتا۔ ان میں سے چار ممبران کو رائے شماری پر اثر انداز ہونےکے الزام میں کانگرس میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔

این ایل ڈی 2015ء کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیاریاں کررہی ہے جو کہ برما کی حکومت کی طرف سے سیاسی اور دیگر اصلاحات کے بعد منعقد ہونے جا رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG