رسائی کے لنکس

برما: امریکی معاون وزیر خارجہ مجوزہ انتخابات پر بات چیت کے لیے برما پہنچ گئے


امریکہ کے ایک سینئر سفارت کار برما کی فوجی حکومت اور حزب اختلاف کی زیر حراست لیڈر آنگ ساں سوچی سے بات چیت کے لیے برما پہنچ گئے ہیں۔
فوجی اقتدار کے اس ملک کے دورے پر جاتے ہوئے راستے میں بنکاک میں رکنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے مشرقی ایشیائی امور کے لیے معاون وزیر خارجہ کرٹ کیمپبل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ واشنگٹن کو برما کے انتخابی قوانین اور وہاں پیدا کیے جانے والے ماحول کے بارے میں حقیقی معنوں میں تشویش ہے۔
مسٹر کیمپبل نے کہا کہ وہ اتوار کے روز سرکاری عہدے داروں سے ملاقات کریں گے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آئندہ انتخابات کے لیے کیا منصوبے ہیں۔ ان مذاکرات کےبعد وہ پیر کے روز حزب اختلاف کی راہنما آنگ ساں سوچی سے ملاقات کریں گے۔
برما کے عہدے داروں نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ اس بات کا امکان ہیں ہے کہ مسٹر کیمپبل، الگ تھلگ کیے جانے والے وزیر اعظم تھین سین سے ملاقات کریں گے۔

XS
SM
MD
LG