رسائی کے لنکس

چکوال: طلبا کی بس کوحادثہ، 26افراد ہلاک،50سے زائدزخمی


پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلع چکوال میں کلرکہار کے قریب اسکول بس الٹنے سے 20طلباء اور پرنسپل سمیت 26افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 50افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بس اسٹڈی ٹور پر کلر کہار سے واپس فیصل آباد جارہی تھی کہ راستے میں کلرکہارسالٹ رینج کے قریب تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی ۔ ایک زخمی طالب علم کے مطابق بس کے بریک فیل ہوگئے تھے۔

ایس ایچ او کلرکہار ملک احسان کے مطابق طلباء کا تعلق ملت گرامر اسکول فیصل آباد سے ہے ۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس کا نمبرFS 4186 ہے ۔حادثے میں اسکول کے پرنسپل حفیظ انور اور20طلباء سمیت26افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او ملک احسان کے مطابق بس میں105افراد سوار تھے۔50سے زائد طالبعلم زخمی ہیں۔ زخمیوں کو مختلف قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔

XS
SM
MD
LG