رسائی کے لنکس

ٹھٹھہ: بس وین حادثہ میں25مسافر ہلاک متعدد زخمی


ٹھٹھہ: بس وین حادثہ میں25مسافر ہلاک متعدد زخمی
ٹھٹھہ: بس وین حادثہ میں25مسافر ہلاک متعدد زخمی

اتوار کی شام ٹھٹھہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک مسافر وین اور بس کے تصادم کے نتیجے میں 25افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ٹھٹھہ کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، مسافر وین بدین سے کراچی، جب کہ بس کراچی سے ٹھٹھہ جارہی تھی۔

ہلاک ہونے والے زیادہ تر مسافر وین میں سوار تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ وین میں 20 جب کہ بس میں 60 مسافر سوار تھے۔

XS
SM
MD
LG