رسائی کے لنکس

فرقہ واریت پاکستان کے لیے ’بڑا خطرہ‘: عارف علوی


واشنگٹن میں ’وائس آف امریکہ‘ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ ملک کو سب سے بڑا خطرہ اسی فرقہ واریت سے ہے، جو مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے ایک مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں لگنے والی فرقہ واریت کی آگ کہیں پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں نہ لے لے۔

واشنگٹن میں ’وائس آف امریکہ‘ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ ملک کو سب سے بڑا خطرہ اسی فرقہ واریت سے ہے، جو مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

تاہم، بقول اُن کے پاکستان میں جمہوری نظام نے اِسے ملک میں داخل ہونے سے روکے رکھا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان میں مسلک کی بنیاد پر (لوگوں کو) لڑانے کی کوشش جاری ہیں۔‘‘

لیکن بقول اُن کے ’’پاکستانی عوام نے ان سازشوں کو مسترد کر دیا ہے‘‘۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت ’’اس وقت پاکستان کی نہ صرف دوسری بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔۔۔۔۔ جس کی جڑیں ملک کے تمام صوبوں میں موجود ہیں‘‘۔

اس انٹرویو کی تفیصلات دیکھنے کےلئے درج ذیل لنک کلک کیجئے

تحریکِ انصاف کے رہنما عارف علوی سے بات چیت
please wait

No media source currently available

0:00 0:17:34 0:00

XS
SM
MD
LG