رسائی کے لنکس

ری پبلیکن صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں ہرمن کین سب سے آگے


میسا چوسیٹس کے سابق گورنر مِٹ رامنی اور فرنٹ رنر بزنس مین ہربرٹ کین کے ساتھ
میسا چوسیٹس کے سابق گورنر مِٹ رامنی اور فرنٹ رنر بزنس مین ہربرٹ کین کے ساتھ

ایک تازہ ترین استصواب کے مطابق ہرمن کین کو27فی صد حمایت حاصل ہے، جس کے بعد میساچیوسٹس کے سابق گورنر مِٹ رامنی کو 23فی صد پر جب کہ16فی صد حمایت کے ساتھ ٹیکساس کے گورنر رِک پیری تیسرے نمبر پر ہیں

ایک تارہ ترین جائزے کے مطابق، جارجیا کے کاروباری شخص ہرمن کین ری پبلیکن صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں حیران کُن طور پرسب سے آگے ہیں۔ تاہم، کچھ سیاسی تجزیہ کار سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگلے سال کے آغاز پر جب پہلا کاکس اور پرائمری ووٹ ہوں گے تو کیا تب بھی کین ایک سنجیدہ امید وار کے طور پر میدان میں کھڑے رہیں گے۔

’وال اسٹریٹ جرنل/ این بی سی نیوز‘ کے تازہ ترین استصواب کے مطابق ہرمن کین کو27فی صد ریپبلیکن ووٹرز کی حمایت حاصل ہے، میساچیوسٹس کے سابق گورنر مِٹ رامنی کو 23فی صد پر جب کہ16فی صد حمایت کے ساتھ ٹیکساس کے گورنر رِک پیری تیسرے نمبر پر ہیں۔

11فی صد حمایت کے ساتھ ٹیکساس کےرکن کانگریس، ران پال چوتھے اور ری پبلیکن پارٹی کے باقی چار امیدوار ایک ہندسی فی صد مقبولیت کے حامل ہیں۔

گذشتہ ماہ ہونے والےاستصواب کی رُو سےکین کو صرف پانچ فی صد حمایت حاصل تھی۔

ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے کین واحد افریقی امریکی امیدوار ہیں جو اپنی صاف گوئی اور ووٹروں کے خیالات کی ترجمانی کرنے کی خداداد صلاحیت کے باعث توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

کین نے ٹیکس اصلاحات کے بارے میں ایک منصوبہ تجویز کیا ہے جس میں ذاتی اور کارپوریٹ محصول کو نو فی صد تک کم کرنے اورنو فی صد نیشنل سیلز ٹیکس لگانے کی سفارش کی گئی ہے، جو بات توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے۔

ری پبلیکن مباحثوں کے دوران، کین ‘9-9-9’نامی اپنے منصوبے کا دفاع کرتے ہیں۔

کین کے مطابق، آپ لوگوں کی تجاویز کے برعکس میرے منصوبے میں رواں ٹیکس کوڈ کو نکال باہرکرنا شامل ہے، کیونکہ موجودہ ٹیکس کوڈ کو جاری رکھنے سے معیشت کو کوئی فروغ نہیں ملے گا۔

کین، کئی سالوں تک ایک پیزا کمپنی کے چیف اگزیکیٹو رہ چکے ہیں اور ایک ریڈیو ٹاک شو کے ذریعے قدامت پسند وں کا مرکزِ نگاہ بنے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کین دوڑ میں اِس لیے آگے ہیں کہ وہ ریپبلیکن کےمیدان میں ایک نئے چہرے کے طور پرسامنے آئے ہیں، جو کہ ٹیکسوں میں کمی لانےاور وفاقی حکومت کے حجم کو کم کرنے کے حامی قدامت پسندوں کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔

استصواب کرنے والے پیٹر ہارٹ نے ایم ایس این بی سی ٹیلی ویژن سے بات کی۔ اُن کا سوال تھا کہ ہرمن کین کیوں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں؟ بہت سے لوگ ہیں جو حالات سے ناخوش ہیں۔ اوراستصواب میں ہم نے اِسی چیز کوعیاں کرنا ہے۔

رائے شماری سے وابستہ پیٹر براؤن نے، جن کا تعلق کوئنی پیک یونیورسٹی سے ہے، کہا ہے کہ کین کو لاحق چیلنج یہ ہے کہ اُن کی حمایت میں اضافے کےباوجود وہ اپنے لیے حمایتیوں میں اضافے کے کام کو تیزی سے جاری رکھیں۔

استصواب میں کین کی پسندیدگی میں حالیہ اضافے کے باوجود، مِٹ رامنی نے کئی ایک مباحثوں میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور ریپبلیکن پارٹی کےحکمت عملی کے متعدد ماہرین کو امید ہے کہ ایک زیادہ عرصے تک وہ ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار کی دوڑ میں سبقت لینے والے امیدواروں سے سے ایک ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG