رسائی کے لنکس

آگ بجھانے والے عملے کو آگ پر قابو پانے میں اس لیے دشواری ہو رہی ہے کہ کیلی فورنیا کا موسم خشک ہے، ہوائیں بہت تیز ہیں اور موسم شدید گرم ہے

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک کم از کم 11 گھر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

کیلی فورنیا کے جنگلات میں یہ آگ جمعے سے مسلسل بھڑک رہی ہے۔

کیلی فورنیا کے شہر سیکریمینٹو کے مشرقی علاقے میں سیرا نیواڈا کے پہاڑی سلسلے کے قریب واقع سینکڑوں گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

آگ بجھانے والے عملے کو بھڑکتی آگ پر قابو پانے میں اس لیے دشواری ہو رہی ہے کہ کیلی فورنیا کا موسم خشک ہے، ہوائیں بہت تیز ہیں اور موسم شدید گرم ہے۔

دوسری طرف، مشہور ِزمانہ یوسمائیٹ نیشنل پارک میں لگنے والی آگ بھی پھیل کر اب تک 859 ہیکٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG