رسائی کے لنکس

جنگ بندی کا پہلا دن: اسرائیل اور غزہ میں امن


تازہ جنگ بندی میں اسرائیل کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور تعمیری سامان کی ترسیل کے لیے غزہ کی ناکہ بندی نرم کر نے پر اتفاق کیا گیا ہے

اسرائیل اور غزہ میں طویل مدت کے لیے جنگی بندی کے معاہدے کے بعد پہلے دن حالات پرسکون ہیں اور دونوں طرف سی کسی بھی کارروائی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اسرائیلی فوج کی طرف نہ تو راکٹ داغے جانے کی کوئی اطلاع ہیں اور نہ ہی اس کی فورسز کی طرف سے فلسطینی علاقے میں کسی فوجی کارروائی کی کوئی اطلاع ہے۔

جنگ بندی پر عمل منگل کی شام کو دونون فریقوں کے درمیان پچاس روز سے جاری کشیدگی کے بعد ہوا جس میں 2,100 سے زائد فلسطینی جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے ہلاک ہو گئے۔ جبکہ اسرائیل میں چار شہریوں سمیت 68 افراد مارے گئے۔

یہ جنگی بندی مصر کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔ اس سے پہلے بھی مصر نے مختصر مدت کے لیے جنگ بندی کروانے کی کوششیں کی تھیں۔

تازہ جنگ بندی میں اسرائیل کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور تعمیری سامان کی ترسیل کے لیے غزہ کی ناکہ بندی نرم کر نے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دونوں فریقوں کی طرف سے ایک ما ہ کے اندر دیرینہ مسائل پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ان معاملات میں اسرائیلی کی طرف سے حماس کو غیر مسلح کرنے، غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے اورغزہ میں ائرپورٹ اور بندر گاہ کھولنے کے معاملات شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون دونوں نے جنگ بندی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین امن کے لیے وسیع تر کوششو ں کی طرف پیش رفت کر سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG