رسائی کے لنکس

کمبوڈیا: کثیر الملکی امن فوجی مشقیں


کمبوڈیا: کثیر الملکی امن فوجی مشقیں
کمبوڈیا: کثیر الملکی امن فوجی مشقیں

انڈونیشیا، ملائیشیا، منگولیا اور امریکہ کے فوجی کمبوڈیامیں ہیں جہاں وہ کثیر الملکی امن فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔

حکام کے مطابق ان مشقوں کا آغاز بد ھ کو کومپانگ سپیو (Compong Speu ) صوبے میں ہوگا جس میں 140 امریکی ، 375کمبوڈین اور دیگر ممالک سے نسبتاً کم فوجی ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

امدادی کارروائیاں اورانجینئرنگ کے منصوبوں مثلاً ہسپتالوں اور اسکولوں کی تعمیرکی تربیت ان مشقوں کامرکزی نکتہ ہوگی ۔ اس تربیت کی تکمیل کے بعد توقع ہے کہ کمبوڈیا کے فوجی سوڈان ، لبنان ، چاڈ اور وسطی افریقہ میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوجوں کا حصہ بن سکیں گے۔

کمبوڈیاان مشقوں کی میزبانی دوسری مرتبہ کر رہا ہے جنہیں ’انگکور سینٹینل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ مشقیں امریکہ اور کمبوڈیا کے مابین تعاون بڑھانے کی طرف اہم پیش رفت ہیں۔

XS
SM
MD
LG