رسائی کے لنکس

کمبوڈیا: دوسرے ممالک کی نشریات پر پابندی واپس


کمبوڈیا کی وزارت ِ اطلاعات نے ہفتے کی شب ایک بیان میں مقامی ریڈیو سٹیشنز پر دوسرے ممالک کا مواد نشر کرنے والی پابندی اٹھا لی۔

کمبوڈیا کی وزارت ِ اطلاعات نے اس ہدایت نامے کو واپس لے لیا ہے جس کی رُو سے مقامی ریڈیو اسٹیشنز پر دوسرے ممالک کے پروگرام اور مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

یہ ہدایت نامہ کمبوڈیا میں جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے ایک ماہ قبل جاری کیا گیا۔ جس پر صحافیوں، عوام اور امریکہ کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آیا تھا۔


کمبوڈیا کی وزارت ِ اطلاعات نے ایک اعلامیے میں گذشتہ ہفتے کے آخر میں مقامی ریڈیو سٹیشنز کو دوسرے ممالک کے ریڈیو پروگرام اور مواد نشر کرنے سے روک دیا تھا۔

اس ہدایت نامے میں مقامی سٹیشنز کو دوسرے ممالک کے ایسے افراد پر بھی رپورٹ بنانے سے منع کرنے کا حکم دیا گیا تھا جو انتخابی مہم میں کسی بھی طور شریک ہیں۔


کمبوڈیا کی وزارت ِ اطلاعات نے ہفتے کی شب ایک بیان میں مقامی ریڈیو سٹیشنز پر دوسرے ممالک کا مواد نشر کرنے والی پابندی اٹھا لی۔

دنیا کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ اس پابندی کا اطلاق وائس آف امریکہ اور ریڈیو فری ایشیاء کی نشریات پر بھی ہونا تھا۔
XS
SM
MD
LG