رسائی کے لنکس

کمیرون میں فرانسیسی خاندان بازیاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس خاندان کو مشتبہ طور پر بوکو حرام کے جنگجوؤں نے 19 فروری کو اس وقت اغواء کیا تھا جب وہ نائیجیریا کی سرحد کے قریب شمالی کمیرون میں چھٹیاں گزارنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔

کمیرون کی حکومت نے کہا کہ دو ماہ قبل جنجگوؤں کی طرف سے اغوا کیے جانے والے فرانسیسی خاندان کو رہا کر دیا ہے۔

کمیرون کے صدر کی طرف سے جمعہ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق سات افراد پر مشتمل اس خاندان کو حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ رہائی کیسے عمل میں آئی۔

اس خاندان کو مشتبہ طور پر بوکو حرام کے جنگجوؤں نے 19 فروری کو اس وقت اغواء کیا تھا جب وہ نائیجیریا کی سرحد کے قریب شمالی کمیرون میں چھٹیاں گزارنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔

بوکو حرام پر ایک ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے علاوہ بم حملوں اور فائرنگ کا الزام ہے۔ 2009 کے بعد سے بوکو حرام نے زیادہ تر کارروائیاں نائیجیریا میں کیں۔
XS
SM
MD
LG