رسائی کے لنکس

کینیڈا: 'جہاد' میں شامل ہونے کے شبہ میں دس گرفتار


کینیڈا کے پولیس حکام (فائل فوٹو)

کینیڈا کے پولیس حکام (فائل فوٹو)

حکام نے کہا کہ حراست میں لیے جانے والے افراد کے دوستوں اور اہلِ خانہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے مگر ابھی تک ان پر کوئی الزامات عائد نہیں کیے گئے۔

کینیڈا کی پولیس نے عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم ’داعش‘ میں شامل ہونے کے لیے سفر کی تیاری کے شبہے میں مونٹریال کے مرکزی ائیرپورٹ سے دس نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے منگل کو دیر گئے بتایا کہ انہوں نے یہ گرفتاریاں مونٹریال کے ٹروڈو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گزشتہ ہفتے کیں اور حراست میں لیے گئے افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے۔

حکام نے کہا کہ حراست میں لیے جانے والے افراد کے دوستوں اور اہلِ خانہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے مگر ابھی تک ان پر کوئی الزامات عائد نہیں کیے گئے۔

ایک بیان میں پولیس نے میڈیا سے کہا کہ وہ ان نوجوانوں کے اہلِ خانہ کی نجی زندگی کا احترام کریں اور کہا کہ وہ اپنے بچوں کی حرکات کی وجہ سے ’’بہت مشکل وقت‘‘ سے گزر رہے ہیں۔

کینیڈا کے حکام داعش میں شامل ہونے کے لیے نوجوانوں کے ملک چھوڑنے کے بارے میں چوکنا تھے۔ اس وقت سے حکام نے جہادی گروہوں میں شامل ہونے کے شبہے میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG