رسائی کے لنکس

کینیڈا نے ایران سے سفارتی تعلقات معطل کر دیے


کینیڈا نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے اور ایرانی سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے کینیڈا کے وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام اور شام کے لیے اس کی فوجی معاونت کو اس فیصلے کی وجوہات قرار دیا

کینیڈا نے جمعے کو اعلان کیا کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات معطل کررہاہے۔

کینیڈا نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے اور ایرانی سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر خارجہ جان بائرڈ نے اس فیصلے کے بارے میں کہا ہے کہ ان کی حکومت کا خیال ہے کہ آج کی دنیا میں ایران عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکاہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں موجود ایرانی سفارت کارپانچ روز میں لازمی طور پر ملک چھوڑ دیں۔

کینیڈا کے وزیر خارجہ نے ایرن کے جوہری پروگرام اور شام کے لیے اس کی فوجی معاونت کو اس فیصلے کی وجوہات قرار دیا۔
XS
SM
MD
LG