رسائی کے لنکس

کینیڈین ریڈکراس تنظیم پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی


کینیڈین ریڈکراس تنظیم پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی
کینیڈین ریڈکراس تنظیم پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی

پاکستان کے ایک تین رکنی وفد اور کینیڈا کی ریڈکراس تنظیم کے درمیان پچھلے سال پاکستان میں بڑے پیمانے کےسیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی بحالی اور مدد میں تعاون ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔

سینیٹر نیلوفر بختیار کی زیر قیادت پاکستانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے تین رکنی وفد نے ٹورانٹو اور اوٹاوا کا دورہ کیااور انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کی کارروائیوں میں کینیڈا حکومت کے عہدے داروں اور عطیات دہندگان کی جانب سے بڑے پیمانے پر امداد کا شکریہ ادا کیا۔

اوٹاما میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی چیئر پرسن نیلوفر بختیار نے کینیڈا کی ریڈکراس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں اگلے تین برسوں کے دوران پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کی سرگرمیوں میں مدد کا وعدہ کیا گیاہے۔

ٹورانٹو میں کینیڈا کے مخیر افراد،عطیات دہندگان اور امدادی تنظیموں کے سربراہوں سے ایک ملاقات میں سینیٹر نیلوفر بختیار نے انہیں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

XS
SM
MD
LG