رسائی کے لنکس

کینیڈا: جیل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دو قیدی فرار


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

پولیس کے مطابق سینٹ جیروم جیل سے دو قیدی ہیلی کاپٹر سے لٹکائی گئی رسی کے ذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

کینیڈا کے صوبے کیوبک کے سب سے بڑے شہر مونٹریال کے شمال مغرب میں ایک جیل سے دو قیدی دن دھاڑے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہو گئے جنہیں بعد میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب سینٹ جیروم جیل سے دو قیدی ہیلی کاپٹر سے لٹکائی گئی رسی کے ذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

پولیس نے پیر کو جیل سے قیدیوں کے فرار کے اس واقعہ میں کردار ادا کرنے پر چار افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

کینیڈا کے ’دی گلوب‘ اور ’میل‘ اخبار کے مطابق ایک سیاحتی کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو دو افراد نے سیاح بن کر ہائی جیک کر لیا اور اسے بعد میں جیل تک لایا گیا۔

فرار ہونے والے قیدی بینجمن ہیوڈان کی عمر 36 سال جب کہ ڈینی پروینکل کی عمر 33 سال بتائی گئی ہے۔

پولیس نے ہیلی کاپٹر کو بھی تلاش کر لیا ہے اور اس کے زخمی پائلٹ کو اسپتال منتقل کیا جس سے پولیس اس واقعہ کے بارے میں سوالات پوچھ رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG