رسائی کے لنکس

کینیڈا: پولیس پر فائرنگ، تین اہلکار ہلاک


رائل کنیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مونکٹان شہر میں پیش آیا جہاں پولیس نے ایک مسلح شخص سے متعلق اطلاع پر اس کے خلاف کارروائی شروع کی۔

کینیڈا کے مشرقی صوبے نیو برونوک میں ایک 24 سالہ نوجوان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے تین افسروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔

رائل کنیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مونکٹان شہر میں پیش آیا جہاں پولیس نے ایک مسلح شخص سے متعلق اطلاع پر اس کے خلاف کارروائی شروع کی۔ مشتبہ حملہ آور کا نام جیسٹن بورکیو بتایا جاتا ہے۔

زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جب کہ پولیس حملہ آور کی تلاش کے لیے کارروائیوں میں مصروف ہے۔

کینیڈا میں اسلحہ رکھنے سے متعلق سخت قوانین لاگو ہیں اور عوامی سطح پر وہاں ایسے واقعات بہت کم ہی پیش آتے ہیں۔ پولیس پر یہ تازہ حملہ 2005 کے بعد پہلا مہلک ترین حملہ تھا۔

2005ء میں البرٹا صوبے کے علاقے مئیتھورپ میں چار پولیس اہلکاروں کو ایسے ہی حملے میں ہلاک کیا گیا تھا
XS
SM
MD
LG