رسائی کے لنکس

کینیڈا: دہشت گردی کا الزام، جڑواں بھائی گرفتار


فائل
فائل

ایشٹن چارلٹن پر دہشت گرد کارروائیوں میں معاونت کا الزام ہے، جب کہ کارلوس کے خلاف بیرون ملک دہشت گرد کارروائی میں شرکت کی غرض سے کینیڈا سے روانہ ہونے کی کوشش کا الزام ہے

دہشت گردی کے متعدد الزامات پر، کینیڈا کی پولیس نے دو سگے بھائیوں کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم، اُن کے خلاف مبینہ دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

کینیڈا کی گھڑسوار شاہی پولیس (آر سی ایم پی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 24 برس کے اِن جڑواں بھائیوں، ایشٹن چارلٹن لرموں اور کارلوس لوموں کو قومی سلامتی کے فوجداری دستے کی جانب سے چھان بین کیے جانے کے بعد، جمعے کے دِن گرفتار کیا گیا۔

ایشٹن چارلٹن پر دہشت گرد کارروائیوں میں معاونت کا الزام ہے، جب کہ کارلوس کے خلاف بیرون ملک دہشت گرد کارروائی میں شرکت کی غرض سے کینیڈا سے روانہ ہونے کی کوشش کا الزام ہے۔

شاہی پولیس کا کہنا ہے کہ کارلوس کو اُس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ مونٹریال کے ٹروڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے، جب کہ وہ دہشت گرد مقاصد کے حصول کے لیے بیرون ملک کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

ایشٹن کو اٹووا سے گرفتار کیا گیا۔

اکتوبر میں، کینیڈا میں ہونے والے علیحدہ حملوں میں دو فوجی ہلاک ہوئے، جنھیں حکام نے دہشت گرد حملے قرار دیا تھا۔


XS
SM
MD
LG