رسائی کے لنکس

عراق: کینیڈا کی فورسز کا دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے مسلح تصادم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیڈین بریگیڈیئر جنرل نے کہا کہ ان کی فورسز "مارٹر اور مشین گن فائر" کی زد میں آئیں اور کینیڈین فورسز نے دولت اسلامیہ کی فورسز کو خاموش کرانے کے لیے جوابی کارروائی کی۔

کینیڈا کی اسپیشل فورسز کو عراق میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف زمینی لڑائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان کے کمانڈر کے بقول پہلی بار ان پر ہونے والی گولہ باری کے جواب میں انہوں نے جوابی کارروائی کی۔

اسپیشل فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مائیکل رولیو نے پیر کو کہا کہ یہ لڑائی گزشتہ ہفتے کو ہوئی جب عراقی فورسز کو تربیت دینے والی کینیڈین فورسز ان کو اگلے مورچوں تک لے کر گئیں تاکہ جس چیز کی تربیت ان کو دی جا رہی تھی وہ خود اس کا تجربہ کر سکیں۔

رولیو نے کہا کہ ان کی فورسز "مارٹر اور مشین گن فائر" کی زد میں آئیں اور کینیڈین فورسز نے دولت اسلامیہ کی فورسز کو خاموش کرانے کے لیے جوابی کارروائی کی۔

کینیڈین بریگیڈیئر جنرل نے کہا کہ یہ دفاعی کارروائی کا معاملہ تھا۔

دولت اسلامیہ کے خلاف مہم میں شامل امریکی اور مغربی فورسز اس عزم کا اظہار کر چکی ہیں کہ وہ زمینی لڑائی میں حصہ نہیں لیں گی۔

دوسرے ملکوں کی طرح کینیڈا بھی کہہ چکا ہے کہ عراق میں موجود اس کی فورسز صرف عراقی فورسز کو دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے کی تربیت اور مشاورت فراہم کر رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG