رسائی کے لنکس

تین ملکوں کا بینڈ ’نقش‘، عوام کو قریب لانے میں کوشاں


کینیڈا کے شہر وینکوور میں رہنے والے پاکستانی اور بھارتی میوزیشنز کا بینڈ ’نقش‘ ساز و آواز سے دلوں کو جوڑنا اور فاصلوں کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ اسی لئے ان دنوں اس کے لیڈ سنگر ’دکش کبا‘ سمیت تمام ارکان زور و شور سے اپنے ڈایبو البم کے گانے ’پگلی‘ کی ویڈیو شوٹ میں مصروف ہیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان ’میوزک‘۔۔ ہم آہنگی کا سبب رہا ہے۔ پاکستانی پرفارمرز اس ہم آہنگی میں ’پل‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والا میوزیکل بینڈ ’نقش‘ تو مزید ایک قدم آگے بڑھ کر تین ملکوں کے درمیان محبت اور رواداری کو پروان چڑھا رہا ہے۔

کینیڈا کے شہر وینکوور میں رہنے والے پاکستانی اور بھارتی میوزیشنز کا بینڈ ’نقش‘ ساز و آواز سے دلوں کو جوڑنا اورفاصلوں کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ اسی لئے ان دنوں اس کے لیڈسنگر ’دکش کبا‘ سمیت تمام ممبرز زور و شور سے اپنے ڈیبو البم کے گانے ’پگلی‘ کی ویڈیو شوٹ میں مصروف ہیں۔

نقش کا پہلا البم مئی کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔ کبا نے وائس آف امریکہ کو خصوصی طور پر اس ویڈیو شوٹ کی تصاویر جاری کی ہیں۔ ان تصاویر میں بینڈ ممبرز کا جوش اور کام سے لگن نمایاں ہے۔

دکش کبا کا کہنا ہے کہ ’مجھے توقع ہے کہ ہمارا میوزک لوگوں کے دلوں کو چھو جائے گا اور لوگوں کے درمیان زمینی و سرحدی فاصلے سمٹ جائیں گے۔‘

وینکوور میں پلی بڑھی صفیہ پیرانی بھی ’پگلی‘ کی میوزک ویڈیو کا حصہ ہیں۔

صفیہ مشہور بھارتی کوریوگرافر ’شامک داور‘ کے انسٹی ٹیوٹ میں ڈانس انسٹرکٹر ہیں اور پچھلے دس سالوں سے بھی زائد عرصے سے پروفیشنل ڈانسر کے طور پر مقامی اور بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کرتی رہی ہیں۔ صفیہ نے ٹریننگ اور پرفارمنس کے لئے کافی وقت بھارت میں بھی گزارا ہے۔

’نقش‘ کی خاصیت
نقش بینڈ 2007میں قائم کیا گیا تھا ۔یہ اپنے سریلے دھنوں اور میوزک کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔ مشرقی و مغربی دھنیں تخلیق کرنے والا ’نقش‘ جن میوزک لیجنڈز سے متاثر ہے ان میں نصرت فتح علی خان سے لے کر پنک فلائیڈ، لیڈ زیپلن اور یو 2شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG