رسائی کے لنکس

عجیب و غریب نام؛ پہلا انعام تھائی فلم کو


فرانس میں ہونے والے فلمی میلے میں تھائی لینڈ کی ایک عجیب سے نام والی فلم کو پہلا انعام ملا ہے۔

منصفوں نے گولڈن پام ایوارڈ اس تھائی فلم کو دیا جس کانام ہے: چچا بوُمی جسے پچھلے جنم یاد ہیں۔
یہ ایک خیالی سی قصہ ہے جس میں ایک قریب المرگ شخص کو بھوت پریت، بندر، کیڑے اور مچھلیاں نظر آتی ہیں۔

اس فلم کے ہدایت کار آپی چاٹ پونگ نے کہا کہ میں تھائی لینڈ کی ان تمام روحوں اور بھوتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے طفیل میں آج فرانس میں ہوں۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جولیٹ بنوشے کو ملا جنھوں نے ایرانی ہدایت کار عباس کیارستمی کی فلم سرٹیفائیڈ کاپی میں کام کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG