رسائی کے لنکس

64واں کینز فلم فیسٹیول شروع، دنیا بھر کی فلموں میں سخت مقابلہ


64واں کینز فلم فیسٹیول شروع، دنیا بھر کی فلموں میں سخت مقابلہ
64واں کینز فلم فیسٹیول شروع، دنیا بھر کی فلموں میں سخت مقابلہ

64واں کینز فلم فیسٹیول فرانس میں شروع ہوگیا ہے جو 22 مئی تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول کاآغاز بدھ کی شب ووڈی ایلن کی فلم "مڈنائٹ اِن پیرس" سے ہوا۔

ووڈی ایلن کا کہنا ہے کہ میری فلم سے فیسٹیول کا آغاز میں اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔ "مڈنائٹ ان پیرس" رومینٹک کامیڈی فلم ہے ۔

کینز فلم فیسٹیول کا آغاز 1964ء میں ہوا تھا۔ اسے دنیا کے قدیم اورممتاز ترین فلم فیسٹیول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ عموماً یہ ہرسال مئی میں ہی منعقد ہوتا ہے۔ "کینز" جنوبی فرانس کا ایک مضافاتی علاقہ ہے جس کے نام سے یہ فلمی میلہ منسوب ہے۔ اس بار فیسٹول کی جیوری کے سربراہ امریکی اداکار روبرٹ ڈی نیرو ہیں۔

فیسٹیول میں دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے بھیجی گئی شاندار فلمیں نمائش کے لئے پیش کردی گئی ہیں جن میں سخت مقابلہ ہے۔ اگرچہ اس بار بالی ووڈ کی کوئی بھی فلم کینز فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش نہیں کی جارہی پھر بھی "شیلا کی جوانی" کی یہاں خوب دھوم مچی ہوئی ہے۔

دراصل فلم "تیس مار خان" کے آئٹم سانگ "شیلا کی جوانی" کے ویڈیو کلپس افتتاحی تقریب میں مہمانوں کو دکھائے گئے جنہیں خوب پذیرائی ملی۔ علاوہ ازیں تقریب میں نمائش کیلیے پیش کی جانے والی دستاویزی فلم "بالی ووڈ: دی گریٹیسٹ لو اسٹوری ایور ٹولڈ" میں بھی اس گانے کے ویڈیو کلپس شامل ہیں۔

یہ فلم فیسٹیول کے خصوصی سیکشن "آوٴٹ آف کمپی ٹیشن" میں دکھائی جائے گی۔ بھارت کی فلمی جوڑی ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن بھی فیسٹیول میں شرکت کی غرض سے کینز میں موجود ہیں۔ ان کے علاوہ بھی کئی بھارتی فنکار کینز پہنچے ہوئے ہیں۔

فیسٹیول کی ایک اور خصوصیت وہ دستاویزی فلم ہے جس میں برطانوی شہزادی ڈیانا کی ایکسیڈینٹ کے وقت اتاری گئی آخری تصاویر شامل ہیں جو اب تک منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔ اس فلم کا نام "ان لافل کلنگ" ہے جس کے نمایاں فنکار کیتھ ایلن اور محمد الفائد ہیں جن کا بیٹا دودی الفائد ڈیانا کے ساتھ کار میں موجود تھا۔ الفائد بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ فلم آئندہ جمعہ کو دکھائی جائے گی۔

فلم کا دورانیہ 90 منٹ پر مشتمل ہے اور اس میں شہزادی ڈیانا اور الفائد کا جسد خاکی مرسیڈیز کار میں پیرس کی ٹنل سے لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG