رسائی کے لنکس

رِڈلی اسکاٹ کی ‘رابن ہُڈ’سے کینز فلم فیسٹول کا آغاز


کینز فلم فیسٹول
کینز فلم فیسٹول

ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق اور اُبھرتے ہوئے فلمی ستارے فرانس میں ہونے والے تریسٹھویں سالانہ کینز فلم فیسٹول میں حصہ لے رہے ہیں، جو دنیا کے نامورترین فلمی مقابلوں کے باعث مشہور ہے۔

نامور ڈائریکٹر، رِڈلی اسکاٹ کی فلم ‘رابن ہُڈ’ میں رَسل کروو، ہیرو کےکردار میں سامنے آتے ہیں۔ وہ غریب کی مدد کے لیے امیر آدمی کے ہاں چوری کرتے ہیں۔ بدھ کو فلمی میلے کا اِسی فلم کی نمائش سے آغاز ہوا۔

مشہور ناموں میں اولیوور اسٹون اور ووڈی ایلن شامل ہیں، جو اپنے تازہ کام کو متعارف کرائیں گے۔

آئندہ دو ہفتوں کے دوران، جنوبی کوریا، چین، ایران، روس اور تھائی لینڈ سمیت مختلف ملکوں کے فلم ڈائریکٹر ‘بہترین پکچر ایوارڈ’ کے مقابلوں میں شریک ہوں گے، جسے ‘گولڈن پام’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ ججوں کے ایک پینل کے سامنے اپنی فلموں کی نمائش کریں گے۔

کینز فلمی میلے کا انعقاد کرنے والوں نے اپنے ایک جج ، ایرانی ڈائریکٹر جعفر پناہی کو جیل میں ڈالے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر جیوری کی ایک کرسی کو خالی چھوڑا ہے۔

حکومت مخالف فلم بنانے کی سازش کے الزام میں ایرانی پولیس نے اُنھیں مارچ میں گرفتار کیا تھا۔ رابرٹ ریڈ فورڈ، اسٹیون سپائل برگ اور فرانسز فورڈ کپولا سمیت کئی ایک معروف اداکاروں اور ڈائریکٹروں نے ایک عرضداشت پر دستخط کرکے پناہی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG