رسائی کے لنکس

مصر: صحرائے سینا میں دھماکے سے 3 ہلاک


کار بم حملہ انٹیلی جنس ادارے کی تنصیب پر ہوا اور اس میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

مصر کے علاقے صحرائے سینا میں انٹیلی جنس ادارے کی تنصیب پر بدھ کو کار بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

صحرائے سینا کے علاقے کی سرحدیں فلسطین کی مغربی پٹی اور اسرائیل سے ملتی ہیں۔ جولائی میں صدر محمد مرسی کی حکومت کو فوج کی طرف سے برطرف کیے جانے کے بعد سے اس علاقے میں موجود شدت پسندوں کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

غزہ کی سرحد کے قریب بھی ایک دوسرے علاقے میں فوج کی چوکی کے باہر دھماکا ہوا ہے۔

مصر کی فوج نے فضائیہ کی مدد سے جزیرہ نما سینا میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے، جس میں متعدد جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

اس علاقے میں سرگرم جنگجوؤں نے رواں ماہ کے اوائل میں قاہرہ میں مصر کے وزیر داخلہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس حملے میں وزیر داخلہ محفوظ رہے تھے۔
XS
SM
MD
LG