رسائی کے لنکس

تکنیکی نقص، ’جی ایم‘ پر ساڑھے تین کروڑ ڈالر کا جرمانہ


اس کار ساز ادارے پر الزام ہے کہ ’آٹوموبائل اگنیشن سوچز‘ میں مسائل رپورٹ ہونے کے بعد، اُنھیں دور کرنے کے سلسلے میں اُس نے سست روی سے کام لیا۔ اِن فنی مسائل کے باعث 13 ہلاکتیں واقع ہو چکی ہیں

جمعے کے روز تکنیکی تحفظ سے متعلق امریکی ضابطہ کاروں نے جنرل موٹرز (جی ایم) پر تین کروڑ 50 لاکھ ڈالر کر جرمانہ عائد کیا۔

اس امریکی کار ساز ادارے پر الزام تھا کہ ’آٹوموبائل اگنیشن سوچز‘ میں مسائل رپورٹ ہونے کے بعد، اُنھیں دور کرنے کے سلسلے میں اُس نے سست روی سے کام لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اِن فنی مسائل کے باعث 13 ہلاکتیں واقع ہو چکی ہیں۔


موجودہ قانون کے تحت عائد کیا جانے والا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ’جی ایم‘ کے انجنیئروں کو 2001ء سے ہی پتا تھا کہ سوچز کے اس نقص کے نتیجے میں شورلے کوبالٹ اور دیگر چھوٹی موٹر گاڑیوں کے انجن چلتے چلتے رُک سکتے ہیں، جس کے باعث اسٹیرنگ، بریکس اور ایئر بیگس کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔

لیکن، ’جی ایم‘ نے نقص والی اِن گاڑیوں کو مرمت کے لیے اِسی سال ہی واپس کرایا تھا۔

اب ملک کے کارسازی کے اس سب سے بڑے ادارے کو حکومتی نگرانی سے سابقہ پڑے گا، جو حفاظت سے متعلق معاملات پر نظر داری کی ذمہ دار ہے۔

’جی ایم‘ کو اب بھی قانونی چارہ جوئی اور تفتیش کے کچھ مقدمے درپیش ہیں، جن میں سے ایک امریکی محکمہٴانصاف کا مقدمہ ہے۔
XS
SM
MD
LG