رسائی کے لنکس

کارٹر شمالی کوریا میں قید امریکی شہری کو رہا ئی دلوانے میں کامیاب

  • ب

سابق امریکی صدر جمی کارٹر شمالی کوریا میں قید امریکی شہری کو رہائی دلوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مسٹر کارٹر کی ایک ترجمان کا کہناہے کہ وہ امریکی شہری ایجالون ماہلی گومز کے ہمراہ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے پیانگ یانگ سے روانہ ہوچکے ہیں اور جمعہ کو بوسٹن میں ان کی آمد متوقع ہے۔

گومز کو رواں سال جنوری میں چین کی سرحد سے شمالی کوریا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انھیں آٹھ سال قید بامشقت اور سات لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں مسٹر کارٹر کی اس انسانی ہمدردی کے بنیاد پر کی گئی اس کوشش پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سابق صدر گومز کی رہائی کے لیے بدھ کو بحیثیت عام شہری شمالی کوریا پہنچے تھے۔

گومز کا تعلق امریکی شہر بوسٹن سے ہے اوروہ جنوبی کوریا میں انگریزی پڑھا رہا تھا۔ اس کے دوستوں کے بقول وہ ایک راسخ العقیدہ عیسائی ہے جو اپنے ایک ساتھی مبلغ رابرٹ پارک سے بہت متاثر تھا۔ پارک بھی گومز سے پہلے شمالی کوریا میں داخل ہوا تھا تاہم حکام نے اسے گرفتار کرکے دو ماہ بعد ملک بدر کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG