رسائی کے لنکس

کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال


کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقعے سے بچنے کے لئے صوبائی حکومتوں نے وفاقی حکومت سے نو اور دس محرم کو فون سروس معطل رکھنے کی درخواست کی تھی

پاکستان کے درجنوں شہروں میں جمعرات کی صبح سے معطل موبائل فون سروس بحال ہوگئی ہے۔

اِن شہروں میں کراچی، اسلام آباد، ملتان، گوجرانوالہ، مظفر گڑھ، فیصل آباد اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

یہ سروس محرم کے موقع پر سیکورٹی کی غرض سے عارضی طور پر معطل کی گئی تھی۔


کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقعے سے بچنے کے لئے صوبائی حکومتوں نے وفاقی حکومت سے نو اور دس محرم کو فون سروس معطل رکھنے کی درخواست کی تھی۔

جن شہروں میں جمعرات کو فون سروس جزوی طور یا مکمل طور پر بند رہی ان میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، خیرپور، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، رحیم یار خان، چکوال، مظفر گڑھ، جھنگ، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں، پشاور، ہری پور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔

مقامی الیکٹرونک میڈیا کے مطابق، پنجاب کا ایک شہر گوجرنوالہ ایسا بھی تھا جہاں انٹرنیٹ سروس بھی بند رہی۔

مختلف شہروں میں آج موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد رہی، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعرات کو موٹر سائیکل چلانے کی ہی اجازت نہیں تھی۔
XS
SM
MD
LG