رسائی کے لنکس

چاڈ میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی فوج کو منتقل کردی جائیں گی


چاڈ میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی فوج کو منتقل کردی جائیں گی
چاڈ میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی فوج کو منتقل کردی جائیں گی

وسطی افریقی ملک چاڈ میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخرمیں ان کی فورس کے جانے کے بعد ملک کی سلامتی کی ذمہ داریاں مقامی فوج کو سونپ دی جائیں گی۔

یوسف محمد نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ انتظامی ذمہ داریاں رواں ماہ کے اختتام تک چاڈ کی مقامی فوج کے سپرد کردی جائیں گی۔

چاڈ نے سلامتی کونسل سے درخواست کررکھی تھی کہ 31 دسمبر تک ملک کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں اس کے حوالے کردی جائیں جسے کونسل نے مئی میں منظور کرلیا تھا۔

یوسف محمد کا کہنا ہے کہ چاڈ کی فوج میں مزید دو سو افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جس کے بعد اس کے فوجیوں کی تعداد ایک ہزار ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ اگرچہ سکیورٹی کی ذمہ داری مقامی فوج سنبھالے گی لیکن وہاں مقامی آبادی کی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔

اقوام متحدہ کا ادارہ برائے اطفال ’یونیسف‘ پہلے ہی چاڈ میں کام کررہے ہیں جسے دہائی کی بدترین ہیضے کی وبا کا سامنا ہے۔ اکتوبر کے آغاز میں ہیضے کے 2600 کیسز سامنے آئے اور 112ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG