رسائی کے لنکس

مسلم دنیا کے مسائل کا حل بیرونی دنیا کے پاس نہیں

  • عمران صدیقی

قاہرہ میں صدر اوباما کے خطاب کے ایک سال بعد دنیا کی ایک ارب چالیس کروڑمسلمان آبادی سے امریکہ کے تعلقات میں کوئی بہتری آئی ہے یا نہیں اور ان تعلقات کومضبوط کرنے کا راستہ کتنا پیچیدہ یا آسان ہے؟ ایک سال قبل جب صدر براک اوباما نے مسلم دنیا سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا تو اس حوالے سے لوگوں میں کافی توقعات تھیں کہ اس تقریر سے امریکا اور مسلم دنیا کے درمیان تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہونگے - ایک سال کے بعد اس سمت میں کتنا سفر طےکیا گیا؟ واشنگٹن میں کام کرنے والے انسانی حقوق کے وکیل اور MuslimGuy.com کے بانی ارسلان افتخار کے مطابق تعلقات بہتر کرنے کا یہ سفر ایک مثبت سمت کی جانب ہے.

ارسلان افتخار کے مطابق پاکستان یا مسلم دنیا کے مسائل کا حل کسی بیرونی طاقت کے پاس نہیں۔

XS
SM
MD
LG