رسائی کے لنکس

انسانوں کی طرح موت کا ماتم


انسانوں کی طرح موت کا ماتم
انسانوں کی طرح موت کا ماتم

برطانوی محققین کا کہنا ہے کہ بن مانس یا چمپنزی، جو انسان سے مشابہ ہوتے ہیں، موت کا ماتم بالکل انسانوں کی طرح کرتے ہیں۔

سائنسدان سکاٹ لینڈ میں جنگلی جانوروں کے ایک پارک میں ایک ضعیف العمر بیمار چمپنزی کا مشاہدہ کر رہے تھے جب انھوں نے دیکھاکہ موت کی آغوش میں جانے سے پہلے اِس بن مانس کے دوسرے ساتھی اُس کی دیکھ بھال کر تے رہے اور اُسے گلے لگاتے رہے۔

مزید برآں یہ جاننے کے لیے کہ ضیعف العمر بن مانس کے جسم میں زندگی کے آثار باقی ہیں یا نہیں دوسرے چمپنزی بار بار اُ س کے جسم کو ہاتھ لگاتے رہے اور اُس کے چہر ے پر نظریں گاڑے اُسے آہستہ آہستہ جھٹکے دیتے رہے۔ مرنے والے بن مانس کی بیٹی تمام رات اُس کی لاش کے قریب بیٹھی رہی۔

گِنی کے جنگلات میں بھی بن مانسوں کا مشاہدہ کرنے والے دوسرے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مرے ہوئے بچوں کی لاشوں کو محفوظ کرنے کے بعد مائیں انھیں کئی کئی ہفتے گود میں لیے پھرتی ہیں۔

سائنسدانوں کو کہنا ہے کہ تازہ ترین تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بن مانس شاید انسانوں کی طرح ہی ہوتے ہیں کیونکہ اُن کی اس خاصیت سے سبھی واقف ہیں کہ وہ دوسروں کے لیے ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG