رسائی کے لنکس

فریڈی گرے کی ہلاکت، پولیس اہل کاروں پر فرد جرم عائد


بالٹی مور پولیس کے خلاف غیر ارادی قتل، حملہ آور ہونا، دفتر میں نامناسب رویہ برتنا اور غیر قانونی حراست میں رکھے جانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں

فریڈی گرے قتل کے الزام میں بالٹی مور پولیس کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے چیف پراسیکیوٹر نے اعلان کیا ہے کہ فریڈی گرے کی گرفتاری میں ملوث پولیس افسران پر مجرمانہ الزامات کی کئی ممکنہ وجوہات موجود ہیں اور کہا کہ میڈیکل ایگزامنر کے مطابق موت پولیس حراست میں واقع ہوئی جو قتل کے مترادف ہے۔

ریاستی اٹارنی میریلین موسبے نے جمعہ کو میڈیا سے خطاب میں کہا کہ فریڈی گرے نے پولیس وین جاتے ہوئے گردن میں گہرے زخم کو جھیلا، اسے سیٹ بیلٹ سے باندھنا چاہئے تھا، نہیں باندھا گیا۔ وہ طبی امداد کے لئے پکارتا رہا۔ لیکن، متعلقہ افسر نے اسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا۔

موسبے نے مزید کہا کہ جو چھری گرے کے قبضے سے برآمد ہوئی، اسے لے کر چلنے پر قانونی ممانت نہیں۔

بالٹی مور پولیس کے خلاف غیر ارادی قتل، حملہ آور ہونا، دفتر میں نامناسب رویہ برتنا اور غیر قانونی حراست میں رکھے جانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

اس سے پہلے، بالٹی مور حکام نے عوام سے پرامن رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی، تاکہ پراسکیوٹر اپنا فیصلہ سنا سکے۔

پولیس جمعرات کو اسٹیٹ اٹارنی آفس میں اپنی ہی رپورٹ سے پھر گئی اور محکمہ جاتی سطح پر تیار کی گئی پولیس کی اس رپورٹ کو عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔ اسٹیٹ میڈیکل ایگزامنر نے جمعہ کو بتایا کہ اس نے فریڈی گرے کی آٹوپسی رپورٹ بھی پراسکیوٹر کو بھیج دی ہے۔

پولیس کی جانب سے معاملات کو خفیہ رکھنے کی کوشش سے ان لوگوں میں مایوسی بڑھ رہی تھی جو حکام سے گرے کی ہلاکت کے بارے میں حقائق عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین نے جمعرات کو بھی بالٹی مور ڈاؤن ٹاون میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاہم، یہ پرامن تھا۔ لیکن رات 10 بجے سے شروع ہونے والے کرفیو کے باعث سڑکیں پہلے ہی سنسان ہوگئی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کرفیو مزید چند دنوں تک جاری رہے گا۔

XS
SM
MD
LG