رسائی کے لنکس

چارلسٹن شوٹنگ، ملزم پر نسلی منافرت کی شقیں لاگو


امریکی اٹارنی جنرل، لوریتا لِنچ نے بدھ کے روز بتایا کہ وفاقی گرینڈ جیوری نے شوٹنگ کے ملزم 21 برس کے ڈلان روف کو گرجا کے مذہبی اجتماع میں شریک افریقی نژاد امریکیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا الزام ہے، جب کہ اُنھیں نفرت انگیزی اور آتشیں ہتھیاروں سے متعلق 33 الزامات کا سامنا کرنا ہوگا

ساؤتھ کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں گرجا گھر میں موجود 9 افریقی نژاد امریکیوں کو ہلاک کرنے کے جرم اور مقدمے کے دوران نسلی نفرت سے متعلق وفاقی الزامات کے تحت چارہ جوئی کا سامنا کرنا ہوگا۔

امریکی اٹارنی جنرل، لوریتا لِنچ نے بدھ کے روز بتایا کہ وفاقی گرینڈ جیوری نے شوٹنگ کے ملزم 21 برس کے ڈلان روف کو گرجا کے مذہبی اجتماع میں شریک افریقی نژاد امریکیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا الزام ہے، جب کہ اُنھیں نفرت انگیزی اور آتشیں ہتھیاروں سے متعلق 33 الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔ ملزم پر نسلی بنیاد پر عمل کرنے کا الزام ہے، اور یہ کہ ملزم اُن کے مذہب پر عمل پیرا ہونے کی راہ میں حائل ہوا۔

روف کو 17 جون کو چارلسٹن میں ایمانیول افریقی میتھڈسٹ چرچ میں گولیاں چلانے کے واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے، اُن پر وفاق کی جانب سے فردِ جرم کا انتظار تھا۔

روف 21 برس کے اور سفید فام ہیں۔ خانہ جنگی کے دور کے وفاقی پرچموں کے سامنے کھچوائی گئی تصاویر میں دکھائی دیتے ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران، ملزم نے نسلی نوعیت کے جملے کہے۔

لِنچ کے بقول، ’ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اُسی نوعیت کا مقدمہ ہے، وفاقی مقدمہ، جس کا نسلی منافرت کے ضابطوں میں حوالہ درج ہے۔ نسلی بنیادوں پر پُرتشدد کارروائی کا یہ کیس، درحقیقت اصل داخلی دہشت گردی ہے‘۔

لگائے گئے وفاقی الزامات، قتل اور قتل کے ارادے کے الزامات، اس کے علاوہ ہیں۔

الزامات ثابت ہونے کی صورت میں، روف کو عمر قید یا موت کی سزا ہوسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG