رسائی کے لنکس

طالبان پر اعتبار نہیں رہا: چوہدری نثار


وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ طالبان ایک جانب مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب معصوم لوگوں کو قتل کردیتے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ، چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں اب طالبان پر مزید اعتماد نہیں رہا جبکہ26 ملکی حساس اداروں میں باہمی تعاون کا فقدان ہے۔

اِن باتوں کا اعتراف اُنہوں نے پیر کو اسلام آباد کے پارلیمان ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کو بریفنگ کے دوران کیا۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ طالبان ایک جانب مذاکرات کی بات کرتے ہیں، تو دوسری جانب، معصوم لوگوں کو قتل کردیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے مذاکرات کرنے یا ان کیخلاف آپریشن کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف اور ملک کی اعلی قیادت کرے گی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان کے سابق سربراہ بیت اللہ محسود کو مذاکرات کیلئے سات افراد کے ناموں پر مشتمل ایک دستاویز بھیجی تھی، جس میں سے بیت اللہ محسود نے دو ناموں پر اعتراض کرتے ہوئے، اُنہیں ختم کردیا تھا۔
XS
SM
MD
LG